تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:33

کہیں برف باری تو کہیں ہلکی سی رم جھم

جیو نیوز - اسلام آباد..........کہیں برفباری تو کہیں ہلکی سی رم جھم نے موسم کو سرد اور دلفریب بنادیا۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر، مری، نتھیا گلی، ایوبیہ اور مالم جبہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے۔ بالائی علاقوں کا موسم انتہائی خوشگوار ہے، ملک بھر کے سیاح بڑی تعداد برفباری والے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ سال 2015ء میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہوتے ہی چرند پرند اور درخت کھل اٹھے۔ حسین وادیاں مزید نکھر گئی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم کی سختی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔ بدھ سے جمعے کے دوران بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.