14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:49
چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن جسٹس(ر)آغا رفیق احمد خان مستعفی
جیو نیوز - کراچی.........چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن جسٹس (ر) آغا رفیق احمد خان نے استعفی دے دیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن کے تحت ہونےوالی بھرتیوں میں دباؤ چیئرمین کے استعفے کی وجہ بنی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آغا رفیق نے بھرتیوں میں کسی بھی سفارش کو قبول کرنے سے انکارکردیا تھا۔