14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37
ریحام کو دیکھنے کیلئے بچوں کی ایک دوسرے پر سبقت کی کوشش
جیو نیوز - پشاور.........یوں تو پشاور میں شادی کے بعد عمران خان کااستقبال احتجاج کے ذریعے ہوا تو مزہ کچھ کرکرا ہو گیا لیکن تلخی کے باوجود عمران خان کی دلہن ریحام خان کا اسکول کے بچوں اور دیگر لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول پہنچے تولوگوں اور خصوصاً بچوںنے ریحام خان کو دیکھنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی، بچے ریحام خان کو دیکھنے اور ان سے ہاتھ ملانے کے لیے بےچین تھے۔ اسکول میں غمگین ہو جانے والی ریحام خان نے بھی بچوں کو مایوس نہیں کیا اوراپنا پورا پیار دیا۔ اسکول کے بعد وہ شہید پر نسپل طاہرہ قاضی کے گھر گئیں جہاں پر انہوں نے طاہرہ قاضی کو پورے معاشرے کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوںنے طاہرہ قاضی کے ایصال ثواب کے لیےدعابھی کی اور 20منٹ تک ان کے خاندان کے ہمراہ موجود رہیں۔