تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

گو عمران گو کا نعرہ دکھی دلوں سے نکلا ہے، وزیراطلاعات

جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گو عمران گو کا نعرہ دکھی دلوں سے نکلا ہے۔ اگر انہوں نے اپنا طرز سیاست نہ بدلا تو گلی گلی گو عمران گو کا نعرہ لگے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔یہ ہیں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، جو عام طور پر دھیمے لہجے میں گفتگو کرتے ہیں۔ آج انہوں نے گلی گلی سے گو عمران گو کی آواز گونجنے کی بات کی تو یاروں کو نوری نت یاد آ گیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملتا تھا، اب انہیں راستہ ملا ہے تو اپنا طرز سیاست تبدیل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہوئے تو عمران خان ہمارے خلاف کھڑے ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.