تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

پی ٹی آئی نے 4ماہ احتجاج کیا، خود چند منٹ برداشت نہ کرسکی:میاں افتخار

جیو نیوز - پشاور..........عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے چار ماہ احتجاج کیا لیکن خود چند منٹ کا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکی، دہشت گردی کےخلاف مبہم پالیسی اپنانے پرشہداء کے والدین نے احتجاج کیا۔ پشاورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہاکہ صوبے کے وزیر اعلی کودکھی والدین کی بات سننی چاہئے تھی لیکن خود چارماہ سے زائداحتجاج کرنے والے چند منٹ کا احتجاج برداشت نہیں کرسکے۔ میاں افتخار حسین نے کہاکہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار وزرا نے بھی ماحول خراب کیا اور والدین کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ میاں افتخارکاکہناتھاکہ عمران خان اے این پی پر الزام کے بجائے اپنے اعمال کو دیکھیں، دکھی والدین پر سیات کا الزام لگانا قابل افسوس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.