تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

شہدا کے لواحقین کا خیبر پختون خوا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جیو نیوز - پشاور......... دہشت گردی کا کا نشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ کے لواحقین نے خیبر پختون خوا حکومت سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے شہید طلبہ کے پسماندگان پر تشدد کے ذمہ دار وں کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ پشاور میں شہید طلبہ کے لواحقین نے پریس کانفرس کرتےہوئے کہا کہ ملک کے لیے شہید ہونے والے بچوں پر انھیں فخر ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ان کے بچوں کے قاتل کون ہیں ؟ انہوں نے بڑے دکھ سے کہا کہ بچے بھی ہمارے شہید ہوئے اور اوپر سے ہم ہی کو دھکے دے کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.