تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس19 جنوری کو طلب

جیو نیوز - اسلام آباد........ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس19 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنا کنونشن کے پروگراموں کی منظوری سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس19 جنوری کو بنی گالہ اسلام آباد میں طلب کیاہے ۔اجلاس میں کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں دھرنا کنونشن پروگراموں کی منظوری دی جائے گی۔کور کمیٹی تحریک انصاف کے نئے آئین کی بھی منظوری دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.