تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:26

لاڈلی شمائلہ ہاتھوں میں مہندی لگوانے آئی،ہال کی چھت گر گئی

جیو نیوز - لاہور ........چار بھائیوں کی لاڈلی بہن شمائلہ، لاہور میں بھائیوں کے کاندھوں پر سوار ڈولی میں اپنی مایوں میں ہاتھوں میں مہندی لگوانے آئی،ہال کی چھت گر گئی،آج مہندی کل برات تھی ،پیا کے گھر جانا تھا،کل ڈولی اٹھانے والے بھائیوں نے آج میت اٹھائی اور سفر آخرت پر رخصت کیا ۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں شادی ہال کی دیوار گرنے سےجاں بحق ہونےوالی دلہن سمیت تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،پیا گھر سدھارنے کی خواہش دل میں لئے شمائلہ سفرآخرت پرروانہ ہوگئی۔ دلہن شمائلہ کی ڈولی اس کی خواہش کے مطابق چاروں بھائیوں نے سٹیج تک پہنچائی۔پھر چند ہی گھنٹوں میں تقدیر نے پلٹا کھایا۔ بھائیوں کے کندھے بھی وہی تھے اور لاڈلی بہن بھی۔ فرق تھا صرف ڈولی کا، جو کہیں شادی ہال میں رہ گئی، اب تو کندھوں نے سہارا دے رکھا تھا لاڈلی بہنا شمائلہ کی میت کو۔ خوبصورت رنگوں کادھاری دار دوپٹہ اوڑھے شمائلہ کے چہرے پر دلکش مسکراہٹ تھی لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ڈی سی او لاہور ،ٹی ایم او شالامار ٹاؤن اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی متاثرہ جگہ کا دورہ کیا،ڈی سی او کہتے ہیں کمیٹی بن گئی ،قصور وار کے خلاف کاروائی ہوگی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی شمائلہ کا نکاح ماجد سے ہوچکا تھا۔ اس کا جنازہ سسرال سے اٹھایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.