تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:42

جسے بھی شہید بھٹو سے پیار ہے وہ شہادت سے نہیں ڈرتا، آصف زرداری

جیو نیوز - کراچی ......... سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جسے بھی شہید بھٹو سے پیار ہے وہ شہادت سے نہیں ڈرتا، شہید پولیس اہل کاروں کے بچوں کو زیبسٹ میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ سابق صدر آصف زرداری نے کراچی میں شہید اہل کاروں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ؒطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہیدوں سے پیار ہے، وہ چاہتے ہیں کہ سندھ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے۔ سندھ پولیس کے شہید افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس کے شہداء کے بچوں کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ معاہدہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے لئے معاوضے کو بڑھا کر ایک کروڑ روپے تک لے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام سرکاری ملازمین اور املاک کی انشورنس کروانے کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جنگ ایک سوچ کے خلاف ہے اور وہ لڑتے رہیں گے۔تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے صوبے میں قیام امن کے لئے پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر 161 پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو بیس بیس لاکھ روپے فی کس معاوضے کے چیک اور دس شہداء کے اہل خانہ کو فلیٹس کی چابیاں دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.