تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:58

سندھ ہائی کورٹ بار اکیسویں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

جیو نیوز - کراچی......... سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نےاکیسویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ بار کی قراداد کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں ریاست قانون کی حکمرانی کو نظرانداز نہیں کرسکتی ۔ترمیم کے ذریعےملٹری کورٹ کی گنجائش پیدا کرنا آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں 21 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی قرارداد کے مطابق آئین میں ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹ کی گنجائش پیدا کرنا آئین کے ڈھانچے کے خلاف ہے۔ملٹری کورٹ کے قیام سے متوازی عدالتی نظام تشکیل دے دیا گیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں ریاست قانون کی حکمران کو نذرانداز نہیں کرسکتی۔قراداد میں 21 ویں آئینی ترمیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اختیارات کی تقسیم کے خلاف قرار دیا گیاہے۔بار نے مطالبہ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین میں بہتری، گواہوں کو تحفظ ،تحقیقاتی طریقہ کار کی خرابیوں کو دور کیاجائے اور ججوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ بار کی قراداد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہےاور سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔بار ایسویسی ایشن کی قرارداد کی کاپیاں چیف جسٹسز سپریم کورٹ اورسندھ ہائی کورٹ، بار کونسلوں، وزیراعظم پاکستان اور صدر مملکت کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.