تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:23

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔اپنے دورے میں وزیراعظم سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی عیادت کریں گے۔ وزیراعظم عمرے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ میاں نواز شریف کی سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم کا کہناہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.