تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:12

حافظ آباد : مکان کی چھت گر گئ ، بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی

جیو نیوز - حافظ آباد.......حافظ آباد میں مکان کی چھت گر گئ ملبے تلے دبے بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔حافظ آباد میں ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ کلیر والامیں ایک کچے مکان کی چھت گرگئی۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبی 2 خواتین ،ایک بچے اور ایک بچی کو زخمی حالت میں نکالا گیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.