تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:28

پشاور :آفریدی آباد میں سابق پولیس افسر کے گھر کے باہر دھماکا

جیو نیوز - پشاور........پشاور کے نواحی علاقہ آفریدی آباد میں دھماکے سے سابق پولیس افسر کے گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق آفریدی آباد کے علاقہ میں دھماکہ ہواہے۔ شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سابق ڈی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے گھر کے قریب نصب کیاتھا۔ جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ آغہ میرجانی میں درج کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.