15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:44
شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں ڈرون حملہ ،7 افراد ہلاک
جیو نیوز - شمالی وزیر ستان..........شمالی وزیر ستان میں گھر پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کی وادی شوال میں گھر پر جاسوس طیاروں نے دو میزائل فائر کردئیے،جس کے باعث گھر میں آگ لگ گئی اور گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔