15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:0
پاکستانی امریکیوں کی نسبت زیادہ مطمئن اور خوش
جیو نیوز - نیو یارک......دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے "پاکستان " کے رہنے والے امریکا اورروس کی نسبت زیادہ مطمئن اور خوش ہیں ۔ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ،کہ دنیا بھر کے لوگوں کے خوش رہنے کی سطح کیا ہے، اور وہ اپنے ماحول سے کس طرح اور کس حد تک مطمئن اور خوش ہیں۔رپورٹ مووحبMovehub ویب سائٹ نے ہیپی پلینٹ انڈیکس کے نام سے جاری کی ہے ، جس میں 151 ملکوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں انتہائی سرخ نشان، سب سے زیادہ ناخوش ملک کو ظاہرکرتا ہے اور سب سے زیادہ سبز،نشان خوشحالی اور خوشیوں کی علامت ہے ۔ رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسطی امریکا میں بسنے والے لوگ اپنے اردگرد کے ماحول سے انتہائی خوش ہیں ۔ ہیپی پلینٹ انڈیکس میں سرفہرست میںکوسٹا ریکا، ویتنام اور کولمبیا ہیں۔پاکستان اس انڈیکس میں 16ویں نمبر پر ہے اور یہاں رہنےو الے شہریوں کی خوشی اور اطمینان کی سطح 54 فیصد ہے ۔امریکا کا نمبر 105واں ہے، جہاں ماحول سے مطمئن اور عوامی خوشی کی سطح صرف 37 فیصد ہے ،روس میں یہ سطح 34 فیصد ہے اور اس انڈیکس میں روس کا نمبر 122 واں ہے۔بھارت اس فہرست میں 32ویں نمبر پر ہے،جہاں لوگوں کے خوش رہنے کی اور ماحول سے اطمینان کی سطح 50فیصد ہے۔