15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:5
پنجاب: پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات فروری کے آخری ہفتے میں ہونگے
جیو نیوز - لاہور ........لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات زیادہ ہونے پر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 5ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ اب امتحانات فروری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات 2 فروری اور 6 فروری کو ہونا تھے،تاہم ملکی صورت حال اور موسم سرما کی چھٹیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔اب امتحانات نئی تاریخ کے مطابق فروری کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔