15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:37
لاہور ہائیکورٹ ،ماں باپ کےجھگڑےمیں متاثرہونیوالے بچے ماں کے حوالے
جیو نیوز - لاہور........لاہورہائی کورٹ نے ماں باپ کے جھگڑے کے باعث دربدر ہونے والے کم سن بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کردیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ وہ بچوں اور ان کی ماں کو تحفظ فراہم کریں۔لاہور کے پانچ سالہ عمر اور چار سالہ آمنہ نے کفالت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کا باپ انہیں چھوڑ کر دبئی جبکہ ماں ملتان چلی گئی۔ آج دوران سماعت بچوں کاباپ عدنان ظفربھی عدالت میں پیش ہوا۔ بچوں کی ماں سیمانے عدالت کے روبرو بتایا کہ اس کاشوہر طلاق دے چکا ہے، تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے طلاق موثر نہیں ہوئی۔ بچوں کے خرچے کے لئے پہلے ہی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ فاضل عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے دونوں بچے ماں کے حوالے کردئیے۔