تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:30

اہم تنصیبات پر دہشت گردحملےکا خدشہ ہے، شجاع خانزادہ

جیو نیوز - لاہور......پنجاب میں اہم سو ل اور عسکری تنصیبات پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے،صوبائی وزیرداخلہ نےکہاہے صوبے بھر میںسیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ اس وقت صورتحال غیر معمولی ہے ۔ دہشت گرد ایرپورٹس ، جیلوں یا تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں ۔ کسی بڑی شخصیت کو نشانہ بنایا جاسکتاہے جبکہ بچوں کے اغوا کا بھی خدشہ ہے ۔شجاع خانزادہ نے کہاکہ جن مدارس کےخلاف ثبوت ہیں انکےخلاف کارروائی کی جائےگی،دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی فہرستیں تیارکرلی ہیں ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔ نفرت انگیز مواد کی روک تھام بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.