تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:46

نوشہرہ: گھر میںگیس بھرنے سے دھماکا، 6 بچے اور خاتون زخمی

جیو نیوز - پشاور......نوشہرہ میں گھر میںگیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا جس کے باعث 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ نوشہرہ میں پبی کے قریب گھر کے کمرے میں گیس کا چولہا جل رہا تھا،گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہا بند ہوگیا اور کمرے میں گیس بھر گئی۔گیس بھر نے سے کمرے میں دھماکا ہوگیا،حادثے میں 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے کمرے کو حزوی نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.