تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:38

جوڈیشل کمیشن کہے الیکشن میں صرف بدانتظامی ہوئی تو تسلیم کر لینگے، عمران

جیو نیوز - اسلام آباد.......... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کہے کہ الیکشن میں صرف بدانتظامی ہوئی تو تسلیم کر لیں گے، مجھے وزیر اطلاعات کی باتیں سمجھ نہیں آتیں، ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں لگ رہا۔ عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ احتجاجی والدین کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی شاید وہی کرتا جو انھوں نے کیا، شہداء کے والدین کو غصہ مجھی پر نکالنا ہے تو میں اسکول میں پھر جانے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کی گاڑیاں صرف چھ تھیں، باقی وزراء کی گاڑیاں تھیں،آئندہ آپ کبھی میری گاڑی کے ساتھ پروٹوکول نہیں دیکھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک جج سے مایوسی ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عدلیہ پر اعتماد نہیں، اگر ری الیکشن نہ بھی ہو تو جوڈیشل کمیشن کے نتیجے میں آئندہ انتخابات بہتر ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.