تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:58

لاہور میں راج گڑھ کے سرکاری اسکول کے باہر دھمکی آمیز خط

جیو نیوز - لاہور........ لاہور کے علاقے راج گڑھ میں نامعلوم افراد دھمکی آمیز خط اسکول کے باہر چسپاں کر گئے، حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔لاہور کے علاقے راج گڑھ میں سرکاری اسکول کے بیرئیر پر نامعلوم افراد دھمکی آمیز خط چسپاں کر گئے۔ صبح والدین بچوں کو اسکول چھوڑنے آئے تو خط پڑھ کر پریشان ہو گئے،بعض والدین بچوں کو واپس گھر لے گئے جس کے باعث حاضری معمول سے کم رہی۔پرنسپل کو شبہ ہے کہ یہ کسی بچے کی شرارت ہے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین خبر ملتے ہی اسکول پہنچ گئے اور بچوں میں گھل مل گئے۔بلال یاسین کا کہنا تھا کہ خط تجزیے کے لئے فرانزک لیب بھجوایا جائے گا۔پنجاب حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.