تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:19

بلوچستان میں دہشتگردی کو ہمسایہ ملکوں کی مدد حاصل ہے، میجر جنرل عاصم

جیو نیوز - لندن........ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کو ہمسایہ ملکوں کی مدد حاصل ہے،کراچی ایئرپورٹ پر حملہ وہ فیصلہ کن موڑ تھا جس کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا،آپرشن ضرب عضب کے دوران 2ہزاردہشت گرد ہلاک کردیے گئے، 200فوجی اہلکار شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے آپریش ضرب عضب پر لندن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، وزیرستان میں آپریشن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنایا گیا گیا، کسی بڑے نقصان سے پہلے تمام دہشت گردوں کوختم کیا گیا،کراچی ایئرپورٹ پرحملہ وہ اہم موڑتھاجس پرحکومت نےضرب عضب شروع کرنےکافیصلہ کیا،حکومت نےپہلےمذاکرات سےفائدہ حاصل کرنےکی کوشش کی، لیکن اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی، طالبان کا شمالی وزیرستان میں کافی کنٹرول تھا، طالبان کاافغانستان میں دہشت گردگروپوں سےمؤثر رابطےتھے،شمالی وزیرستان میں طالبان نےکئی بم فیکٹریاں قائم کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن سے پہلے افغانستان میں ایساف کو آگاہ کردیا تھا کہ دہشت گرد بارڈر پار کر کے افغانستان پہنچ سکتےہیں، بعض جگہوں پرایساف نے دہشت گردوں کےخلاف مؤثر کاروائی بھی کی، افغانستان کے کچھ علاقوں میں ایساف کی جانب سےکوششیں جاری ہیں، خیبرایجنسی کےدہشت گردگروپ طالبان کومضبوط مددفراہم کرتےتھے۔ میجر جنرل آصف باجوہ نے بتایا کہ خیبرایجنسی میں بھی مؤثر آپریشن جاری ہے، بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، طالبان کےپاس اسلحے کا ذخیرہ 5سال کے لیے کافی تھا، طالبان کاکمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم ختم کردیا گیا ہے، افغانستان، ایران اوربھارت کے ساتھ طویل اور غیر محفوظ سرحد ہے، صرف بھارت کے ساتھ 3ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے جس میں بہت تھوڑے علاقے میں باڑ لگائی گئی ہے، سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں کےمعاشی وسائل، فنڈنگ کےذرائع کوختم کیاجائے جس کے لیے بین الاقوامی سپورٹ بہت ضروری ہے، آپریشن کے دوران آئی ڈی پیز کےلیےمربوط پلان ہے، جس کےذریعےان کوواپس گھروں کوباعزت طریقے سے بھیج دیں گے، پاکستانی عوام نےدہشت گردوں کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں،فوجی عدالتیں صرف دہشت گردوں کے مقدمے کریں گی، مولانا عبدلعزیز کے وارنٹس جاری ہوچکے ہیں، مدارس کی اصلاحات زیر غور ہیں، صرف ان مدرسوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جن کا دہشت گردوں سے تعلق ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک سیاسی اور قومی جدوجہد کی جارہی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کو ہمسائے ممالک کی سپورٹ حاصل ہے، بلوچستان کے دہشت گردوں کے کیمپس افغانستان میں موجود ہیں، کوئی بھی دہشت گردوں کی تنظیم مالی وسائل کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ سانحہ پشاور سے متعلق میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بہت تکلیف دہ تھا جس نے پوری قوم کو دہشت گردوں سے جنگ کرنے کا ایک نیا عظم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکلات پیدا کررہی ہیں، ہم نے بھارت کی خلاف ورزیوں پر بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے، ہم نے بھارت کو کئی دفعہ امن کی پیشکش کی ہے، بھارت نے سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات منسوخ کردیے، وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو تعاون اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے کئی دفعہ پیشکش کی، ہم نے بھارت کو ڈی جی ایم او کے مذاکرات بھی کروائے تاکہ بارڈر پر خلاف ورزیاں رک جائیں، ہماری خواہش ہے کہ اقوام عالم ہماری بھارت سے امن کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دے، بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ اس ملک میں ہونے والے بہت سارے معاملات سے ہم غیر متعلق نہیں رہ سکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک دونوں ممالک میں امن و دوستی ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.