تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:11

پیرس تاپشاور دہشتگردی کے خلاف متحدہیں:رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد

جیو نیوز - اسٹراسبرک ........رضا چوہدری ........پاکستانی نژاد رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجادحیدر کریم نے کہاہے کہ ہم پیرس سے پشاورتک اور ممبئی سے میڈرڈ تک دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ جمعرات کے روز اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر جنگ سے گفتگو میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کا مرکزی پیغام بھی یہی ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑی ہے۔ قرارداد پشاورمیں اسکول پر طالبان کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں اورپیرس واقعے کے ردعمل میں پیش کی گئی۔ سجاد کریم جو یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین بھی ہیں، نے مزید کہاکہ یورپی یونین اور پاکستان کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط ہوئے ہیں، نئی قرارداد میں جسمانی سزا پربھی یورپی یونین کے مؤقف پر زوردیاگیاہے۔ قراردادپر گفت و شنید کے دوران سجادکریم سے مشاورت ہوئی اور یقین دلایاگیاکہ یورپی یونین دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گی، البتہ پاکستان سے بھی مطالبہ کیاگیا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق اپنی اقدارپر سمجھوتہ نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ہمارا حوصلہ اور ہمت ہم سے نہیں چھین سکتے، انتہاپسندوں کوصرف انتہائی اقدامات سے شکست نہیں دی جاسکتی بلکہ طالبان کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے ہاں میسر وسیع ذرائع کو استعمال کرناہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.