15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:51
لنک روڈ سانحے کے ذمے دار ڈرئیور کا پولیس ریمانڈ
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ حادثے میں 60 سے زائد انسانی جانوں کا ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور پانچ روز کیلئے پولیس ریمانڈ پر دیدیا گیا۔ وہ بس جس کے بے رحم شعلوں نے درجنوں زندگیوں کو نگل لیا۔ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے مگر پولیس تفتیش کچھ اور کہہ رہی ہے۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو چار روزہ پولیس ریمانڈپر دے دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ نہ توٹینکر میں کیمیکل تھا اور نہ ہی ٹائر کی رم ٹیڑھی ہوئی۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا ہے۔ میمن تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق حادثہ کی ایف آئی آر میں چھ سے زائدد فعات شامل کی گئی ہیں جبکہ حادثے کے فوری بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔ واقعات میں 62افراد کی شناخت کے لئے ڈِی این اے کے نمونے آج اسلام آباد روانہ کر دیئے گئے ہیں۔