15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:52
آئندہ میرا پروٹوکول نظر نہیں آئے گا، عمران خان نے وعدہ کر لیا
جیو نیوز - اسلام آباد........گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول پشاور جاتے ہوئے عمران خان کا قافلہ اکیس گاڑیوں پر مشتمل تھا،لیکن آج خان صاحب کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ صرف چھ گاڑیاں تھیں، باقی گاڑیاں وزراء کی تھیں، آئندہ یہ پروٹوکول بھی نظر نہیں آئے گا۔ ٹیلی ویژن پر گاڑیوں کی یہ تعداد دیکھ کر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وعدہ کرلیا کہ آئندہ کسی کو پروٹوکول نظر نہیں آئے گا۔