تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:37

لاہورمیں زیر حراست ملز م کی مبینہ خود کشی

جیو نیوز - لاہور .......لاہور میں پولیس کی زیر حراست مبینہ تشدد سے دلبرداشتہ 15 سالہ لڑکے نے ہتھکڑی کا پھندا لے کر خودکشی کر لی۔متوفی کے باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کو اس کے سامنے الٹا لٹکا کر تشدد کر کے قتل کیا گیا۔لاہور پولیس کے ہاتھوں زیر حراست ملزم کا قتل کوئی نئی بات نہیں ۔تازہ تارین واقعہ جوہرٹاون کے رہائشی 15 سالہ ملزم عاقب مقبول کی پھندا لگی لاش سی آئی اے کینٹ پولیس کی حوالات سے ملی۔ متوفی کے والدمقبول احمد ایف آئی اے میں ملازم ہے۔ تین ماہ پہلے تھانہ جوہر ٹاون میں ایف آئی اے کے ملازم اصغر کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوئی۔عاقب نے باپ کے حکم پر گرفتاری دے کر اقبال جرم کیا،پھر تین ماہ تک تفتیش ہوتی رہی ۔ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر قانونی کارروائی ضرور مکمل ہوتی ہے۔ لیکن کسی پولیس ملازم کو آج تک سزا نہیں ملی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.