16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:54
جعفرآباد : 4انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا
جیو نیوز - جعفرآباد ........جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے 4انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔پولیس ذرائع کےمطابق ڈیرہ اللہ یار سے اوستہ محمد سمیت سینکڑوں دیہاتوں کو گیس سپلائی کرنے والی 4، انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے اوستہ روڈ کےمقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جس سے اوستہ محمد سمیت سینکڑوں دیہاتوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میںلے کر ناکہ بندی سخت کردی جبکہ پائپ لائن کی مرمت کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردیں گئیں۔