تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:10

اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد اور پنجاب کے کئی شہروں میں پیٹرول نایاب

جیو نیوز - لاہور........پنجاب میں پٹرول کی قلت شہریوں کے لیے عذاب بن گئی۔نایاب پٹرول کے حصول کے لیے شہری کئی کئی کلو میٹر سفر کررہے ہیں۔پنجاب میں پٹرول کی قلت نے صارفین کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔کبھی ایک پمپ تو کبھی دوسرے پر شہری پٹرول کی تلاش میں ادھر اُدھر کے چکر لگارہے ہیں۔ سرگودھا،گوجرانوالہ اورجہلم میں اکثر پٹرول پمپ بند ہیں اورجو پمپ کھلے ہیں وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں،فیصل آباد میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں مہنگے داموں فروخت کیاجارہا ہے۔پٹرول کی قلت سے پریشان شہریوں نے اس قلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے اور عوام کو اس مشکل سے نکالنے کیلیے جلد عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.