تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:42

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج

جیو نیوز - کراچی........ملک بھرمیں سردی بڑھ گئی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تو فی الحال تھم گیا مگر سردی کی شدت برقرار ہے۔ قبائلی علاقوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہروں میں بھی سردی بڑھ گئی۔جبکہ پنجاب اور سندھ میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیش ترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے جبکہ شمالی بلوچستان اورکراچی سمیت سندھ بھرمیں سردی میں اضافےکاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.