تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:11

سانحہ آرمی پبلک اسکول :معاونت کے الزام میں چند دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - پشاور......... سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکوایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔ حملے میں معاونت کے الزام میں پشاور، خیبر ایجنسی اور ایف آر پشاور میں چند دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ ماسٹر مائینڈزکی افغانستان موجودگی نے بھی کئی سولاات کو جنم دیا۔ 16دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کوایک ماہ مکمل ہوگیاہے۔ 16دسمبر 2014ء کو دہشت گرد حملہ میں معصوم طالب علموں سمیت کم و بیش ڈیڑھ سو افرادشہید کئےگئے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور 20دسمبرکوایف آرپشاور، متھرا اور جمرود میں حملہ آوروں کی معاونت کرنے والے 8دہشت گرد وں کو ہلاک کیا۔ انسداد دہشت گردی فورس کی تحقیقات کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی میں تحریک طالبان کے 16 دہشت گرد شامل ہیں، جنہیں افغان شرپسندوں کی معاونت حاصل ہونےکے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ہمسایہ ملک افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے حملے میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، جنہیں پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات پرافغانستان میں گرفتار کیا گیا۔ سانحہ پشاور کے مرکزی ملزمان کے طور پر کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اور لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کے نام سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پاک افغان سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.