تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:11

پاکستان 15سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے

جیو نیوز - اسلام آباد .........دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری ہے اور یہ جنگ آج بھی پاکستان کو متاثر کر رہی ہے۔ 2001ء سے اب تک کوئی ایسا دن نہیں جب پاکستانی افواج، عوام اور معیشت اس جنگ کے نقصانات سے محفوظ رہی ہو۔ دہشت گردی نے پیارے وطن سے کیا کچھ نہیں چھینا ہے۔ 911 کے بعد دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان عالمی برادری کے لیے صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈھال بنا رہا۔ جنگ کے نقصانات کا خمیازہ بھگتا پوری قوم نے۔ گزشتہ 14سال کے دوران ملک میں دہشت گردی کے ہزاروں واقعات ہوئے۔ ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، پاکستان افواج پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں 37ہزار انسانی جانیں موت کے گھاٹ اتاری گئیں۔ 14سال میں 407خودکش حملوں میں جن میں 6 ہزار 272 لوگ جاں بحق ہوئے اور 12 ہزار 909 افراد زخمی ہوئے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 102ارب ڈالر سےزائد کا نقصان ہوچکا ہے لیکن اس کے اثرات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔جو اِن ڈائریکٹ نقصان ہوا ہے پاکستان کو وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ جس میں پاکستان پر سفری پابندیاں لگیں، پاکستان ایک فرجائل اسٹیٹ بن کر رہ گیا، دنیا میں یہ امیج ہے پاکستان کے بارے میں یہاں کوئی سیف نہیں، امپورٹرز کو یہ نہیں پتہ کہ اگر وہ کوئی چیز پاکستان بھیجیں گے تو وہ پاکستان میں سیل ہوگی اور اس کی رقم انہیں مل جائے گی۔ آئے روز دہشت گردی کا ہر واقعہ دل دہلا دینے والا ہوتا رہا لیکن 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ظلم و بربریت کی جو داستان رقم کی ، اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور اس کے اثرات پورے معاشرے نے محسوس کیے۔ماہرین کا کہنا ہے حکومت کہتی ہے کہ وہ حالت جنگ میں اور ایک فیصلہ کن آغاز کر چکی ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.