تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:11

یورپ نے متعصبانہ رویہ ترک نہ کیا تو جنگ عظیم ہو سکتی ہے، سراج الحق

جیو نیوز - لاہور.........امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگریورپ نے اسلام کےخلاف متعصبانہ رویہ ترک نہ کیاتودنیا میں تفریق بڑھے گی اورپھر جنگ عظیم ہوسکتی ہے، فرانس نے توہین آمیز خاکے دوبارہ شائع کرکے ناپاک جسارت کی۔ جماعت اسلامی نے منصورہ لاہور میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےاگلے ہفتے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملین مارچ کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں چالیس ممالک کے سربراہوں نے اکٹھے ہوکرعصبیت اورنفرت کامظاہرہ کیا، گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے پر مسلمانوں کاصبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف عالم اسلام کے سربراہوں سےرابطہ کرکے اوآئی سی کااجلاس بلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.