تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:36

آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے، آرمی چیف

جیو نیوز - لندن........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہورہی ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو برطانیہ کے دورے پر ہیں آج انہوں نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا ہے جہاں خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں،خطے میں امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں عزت اوروقارکے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.