16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
این اے 122 کے گمشدہ فارم 14 اور 15الیکشن ٹریبونل کو مل گئے
جیو نیوز - لاہور..........لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے گمشدہ بیلٹ پیپرز کی تفصیل اور انتخابی نتائج پر مشتمل فارم 14اور 15الیکشن ٹربیونل کومل گئے۔ تاہم 394بیلٹ پیپرز اور 806کاؤنٹر فائلز تاحال نہیں مل سکیں۔ حلقہ این اے 122 کے پولنگ کے سامان کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی 50صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پولنگ بیگز سے بیلٹ پیپرز کی تفصیل سے متعلق فارم نمبر 15کے 59فارم اور انتخابی نتائج سے متعلق فارم نمبر 14کے 69فارم غائب پائے گئے۔ جس پر الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کو خط لکھا جس کے جواب میں انہوں نے ٹربیونل کو تمام مطلوبہ فارم 14 اور 15 فراہم کر دیئے ہیں۔ تاہم 394بیلٹ پیپرز اور 806کاؤنٹر فائل کی گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔