16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
حیدرآباد :پی پی کارکن کی مقامی قیادت کیخلاف خودسوزی کی کوشش
جیو نیوز - حیدرآباد .............حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے کارکن نے مقامی قیادت کے خلاف خودسوزی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پیپلزپارٹی حلقہ 49 کے کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہے، ان عہدیداروں نے پارٹی کے دفتر کو فروخت کردیا ہے۔ انہوں نے بلاول زرداری سے مطالبہ کیا کہ پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالا جائے ورنہ کارکناں بلاول ہاؤس کے اجتماعی خود سوزی کریں گے۔ اس موقع پر مشتعل کارکن راشد علی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا آگ جیکٹ میں لگی۔تاہم کارکنوں نے جیکٹ اتار کر آگ پرقابو پالیا۔