تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:53

گستاخانہ خاکوں کیخلاف ایک طلبہ تنظیم نے پُرتشدد احتجاج کیا، الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی.......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم نے کراچی میں احتجاج کے دوران تشدد کا راستہ اختیار کیا۔ کراچی میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کو دہشت گردوں کے خلاف بھی احتجاج کرنا چاہیے تھا۔ الطاف حسین نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج پرامن ہوا لیکن کراچی میں ایک طلبہ تنظیم نے پرتشدد احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف ایسا احتجاج کیوں نہیں کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت میں قرارداد پیش کی جسے سب نے منظور کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی قرارداد بھی منظور کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.