17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:25
سرگودھا :ماڈل ٹاؤن سےخاتون اور3بچوں کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - سرگودھا...........سرگودھا کے علاقے ماڈل ٹاؤن سےخاتون اور3بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیےقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔