تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:30

گھنٹہ گھر واقعہ، انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میںدرخواست

جیو نیوز - پشاور...... محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے گھنٹہ گھر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے پشاور ہائی کورٹ کو درخواست بجھوادی۔محکمہ داخلہ نےپشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کےلئے جوڈیشل افسروں کی تعیناتی کی جائے ۔گھنٹہ گھر میں ایڈمنسٹریٹر اور عملہ کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران معاملہ سنگین ہوگیا اور کرین کے ڈرائیور پر پتھر مارنے کے باعث ریورس آنے سے تین افرادکرین کے نیچے آکر جان بحق ہوگئے بعدازاں تاجروں کی درخواست پر محکمہ بلدیات کے بعض افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.