18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:0
کراچی میں قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پروفیشنلز ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اورمتحدہ کارکنوں کے قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں ۔دہشتگرد قتل و غارتگری کی وارداتیں کرکے شہر میں فرقہ واریت اور شورش پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنا یاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے قتل و غارتگری میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔