18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:16
لاہور :نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، کانسٹیبل جاں بحق
جیو نیوز - لاہور.....لاہور کے علاقے اقبال ٹاون کی مون مارکیٹ میں3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل کو قتل کر دیا اورفرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ ہنجروال میں تعینات 28 سالہ کانسٹیبل عمران سرور ، چوکی انچارج مون مارکیٹ سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 3 نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس سے عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، کیونکہ ملزمان نے فائرنگ کے بعد عمران کی ہلاکت کی تصدیق کی اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔