تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:19

مخدوم احمد محمود کو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر

جیو نیوز - لاہور ....سابق گورنر مخدوم احمد محمود کو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مخدوم شہاب الدین کے استعفے سے یہ عہدہ خالی ہو ا تھا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سابق صدر مخدوم شہاب الدین نے گزشتہ روز طبیعت کی ناسازی کے باعث استعفا دیا تھا ۔ آئندہ چند روز میں پی پی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کی تقرری کا بھی امکان ہے ۔ عامر ڈوگر کے استعفے کے بعد یہ عہدہ بھی خالی ہے اور کئی ماہ سے کسی کو مقرر نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدہ کیلئے شوکت بسرا، محمود حیات خان ، معظم جتوئی اور احسان الحق نولاٹھیہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.