19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55
زہرہ شاہد قتل کیس :چارمفرور ملزمان اشتہاری قرار
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کے چار مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی گرفتار ہیں جبکہ تفتیشی افسر نے ملزم جنید بخاری، طارق نواب، آصف گنجا، عرفان لمبا کو مفرور قرار دیا ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی لیکن تاحال انکا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ عدالت نے ضابطے کی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے چاروں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔