20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:45
پاکستان نےمبینہ امریکی دھمکی کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
جیو نیوز - واشنگٹن.......پاکستان نےامریکا کی جانب سے دی جانے والی مبینہ دھمکی کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے ۔امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا میں خبریں گھڑنے اور مبالغہ آرائی کا عادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے اقدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پہلے ہی شمالی وزیرستان ایک بڑا آپریشن شروع کرچکا ہےاور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد یہ کہ ملک کو اس طرح کے تمام عناصر سے پاک کیا جائے۔ہماری پالیسی ہے کہ کسی کو بھی دوسرے ممالک کے خلاف ہماری سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک بھارتی خبر ایجنسی رپورٹ دی تھی کہ امریکا نے پاکستان کو تنبیہ کی ہے کہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہاہے کہ صدر اوباما کے بھارت کے دورے کے دوران سرحد پار سے دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہوگا۔