20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:11
طاہر القادری اور عمران خان کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع
جیو نیوز - لاہور...... طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات متوقع ہے،ذرائع کے مطابق طاہر القادری آج امریکا سے سعودی عرب پہنچیں گے،جبکہ عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں،اس دوران دونوں رہنماؤں کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اورنئی احتجاجی تحریک شروع کرنے پر تبادلہ خیال ہو سکتا ہے ۔ دھرنا ختم ہونےکےبعد عمران خان اور طاہر القادری کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔