تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:25

شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کے چہلم میں والدین کا احتجاج

جیو نیوز - پشاور...........وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء کے چہلم کی تقریب اس وقت بدمزگی کا شکار ہوگئی جب شہید طلبا کے والدین نے حکومتی اہلکاروں کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔ چہلم تقریب کے بعد شہید طالب علم کے والد محمد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے اہلکار کسی کی بات نہیں سنتے، مجھے دھکے دیئے اور گالیاں دی گئیں۔ تقریب میں ہم نے احتجاج کیاتو وزیر اعلیٰ کے مشیر امجد آفریدی نے ہم سے معافی مانگ لی۔ محمد نواز کا کہنا تھا کہ اہل اقتدار کے کانوں پر پردے پڑے ہیں، ہم نے تدبر سے کام لیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ شوکت یوسف زئی نے آج پھر ہمیں بے عزت کیا۔ ہم نے عمران خان کی استقبال کے لئے اجازت مانگی، لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی، میڈیا کو اندر اجازت نہیں دی گئی، ورنہ وہ ہمارا پرامن احتجاج دکھادیتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.