21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:54
ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں ، وزیر اعظم
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعظم نے یہ بات قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکے جائزےکیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی،ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو چھپنے کی کوئی پناہ نہیں ملے گی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قومی قیادت،پوری قوم پرعزم ہے۔اجلاس میںوفاقی وزرا،چاروں وزرائےاعلیٰ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری قیادت بھی شریک ہے۔ اجلاس میںملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کے امور پر بھی غور کیا جائےگا۔