21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48
قومی ایکشن پلان پر حکومت ’اجلاس اجلاس‘ کھیل رہی ہے،شیریں مزاری
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف نے پٹرول بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت پر وزیر اعظم اور وزرا کو استعفیٰ دینا چاہئے،ترجمان تحریک انصاف شیری مزاری کاکہنا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا،فوج نے اپنا کام کر دیا، حکومت اجلاس اجلاس کھیل رہی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں تحریک انصاف کی سیکرٹری ا طلاعات شریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود کواندھیری گلی میں پھنسا لیاہے، جب تک دھرنا چلتا رہا پٹرول کی قیمتیں نیچے آئیں،پی ایس او سے متعلق تحریک انصاف کے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا،حکومت اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔قوم مصیبت میں پھنسی ہے اور وزیر اعظم ڈیوس جارہے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان تحریک انصاف شیری مزاری نےکہاکہ سندھ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے اب قومی اور پنجاب اسمبلی کے ارکان کےاستعفے بھی منظورکیئے جانےچاہئیں ۔