تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:22

لاہور میں بارش سے دھند چھٹنے لگی، سردی میں اضافہ

جیو نیوز - لاہور....... لاہور میں علی الصبح ہونےوالی بارش کے باعث اگرچہ دھند چھٹ رہی ہے لیکن سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لوگ کہیں چائے سے لطف اندوز ہوتے رہے تو کسی نے آگ جلا کر سردی بھگانے کی کوشش کی۔رات گئے گہرے بادلوں نے لاہور کی فضائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جو سرد ہوائوں کے ساتھ اچانک برسنے لگے، بارش کا سلسلہ دن میں بھی جاری رہا۔ موسم کی اس تبدیلی سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ شہری اپنے اپنے انداز میں سرد موسم کا لطف اٹھاتے رہے۔ چائے، سوپ اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کے سٹالز پر رش بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے بعد پتہ پتہ، ڈالی ڈالی نکھر کر قدرت کے رنگ بکھیرنے لگے جبکہ شہری بھی موسم کےسحر میں مبتلا دکھائی دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.