21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:58
گنے کی سرکاری قیمت نہ ملنے سے کاشتکار احتجاج پر مجبور ہیں،ارباب رحیم
جیو نیوز - کراچی ......سندھ میں شوگر ملوں اور کاشتکاروں کے تنازع پر کراچی میں اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں بد انتظامی عروج پر ہے۔اور بادشاہ بیوپاری بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گنے کی سرکاری قیمت نہ ملنے سے کاشتکار احتجاج پر مجبور ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے 27 دسمبر کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دیہی علاقوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی تومستعفی ہو جائے۔ اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا کہ ان کی جماعت کاشتکاروں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ نواز، سندھ آبادگار بورڈ، قومی عوامی تحریک اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔