17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:35
افغان لشکر کا بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 6 ملازمین کی بازیابی کا دعویٰ
جیو نیوز - پکتیکا.......افغان قبائلی لشکر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم سمیت 6مغوی ارکان کو افغانستان سے بازیاب کرالیاگیاہے تاہم پاکستانی حکام نے بازیابی کی تصدیق نہیں کی۔
افغان قبائلی لشکر کے سربراہ اعظم خان نے دعوی ٰ کیا بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم سمیت ٹیم کے 6 مغوی ارکان کو پکتیکا سے بازیاب کرایا گیا۔ انہیں آج باب دوستی پر پاکستانی حکام کے سپردکیاجائے گا۔ قبائلی لشکر کے سربراہ نے بتایا کہ اغوا کارفرارہوگئے ۔
دوسری جانب پاکستانی حکام نے بازیابی سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔ چارروز قبل بی ڈی اے کے جی ایم سمیت 6 ملازمین کو پاک افغان سرحد کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔